اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی حکومت کا احسان نہیں ہے۔
ایک بیان میں ن لیگی ترجمان نے کہا کہ پیرول پر رہائی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا قانونی حق تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب اور شہزاد اکبر کبھی صحت اور کبھی کسی کی والدہ کی موت پر سیاست کرتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ گھٹیاپن کا ثبوت یہ ہے کہ والدہ کی وفات کے 6 دن بعد شہباز شریف اور حمزہ کو رہاکیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں میں کوئی انسانیت یا شرم ہوتی تو وفات کے دن ہی شہباز اور حمزہ کورہا کیا جاتا۔
ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ 14دن کی درخواست دی گئی، لیکن عمران صاحب کے حکم پر 5 دن کی اجازت دی گئی۔