آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پوتوں کا دادی کو پارسل کرنا کوئی مناسب روایت نہیں، فردوس عاشق


پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پوتوں کا دادی کو پارسل کرنا کوئی مناسب روایت نہیں ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ سرکاری اور حکومتی خرچے پر چارٹرڈ طیاروں میں سری پائے اور نہاری منگواتے رہے انہوں نے اپنی والدہ کو کارگو کے ذریعے پارسل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملتان جلسے میں قانون کی حکمرانی ہوگی اور جو لوگ پریشان کریں گے اُن کا قانونی علاج ہو گا، سیاہ کاری نہ ہوئی تو گرفتاری نہیں ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس کے 654 مثبت کیسز آئے اور 22 افراد جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف کورونا کے جان لیوا حملے جاری ہیں اور دوسری جانب پی ڈی ایم پر سیاست کا نشہ طاری ہے، پی ڈی ایم کا ٹولا کورونا پھیلانے کا ذمے دار ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ روز 18 ہزار 198 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، صوبےمیں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 160 ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 98 ہزار 191 ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 945 ہے۔

قومی خبریں سے مزید