• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کورونا سے زیادہ خطرناک، جلسے کریں گے، اپوزیشن رہنما

حکومت کورونا سے زیادہ خطرناک، جلسے کریں گے، اپوزیشن رہنما


لاہور، کراچی ( نمائندہ جنگ، ٹی وی رپورٹ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا سے زیادہ خطرناک ہے، جلسے ہر حال میں کرینگے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملتان میں جمہوری کارکنوں کی گرفتاریاں فسطائیت ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جلسے میں رکاوٹ ڈالی تو پورے ملتان میں عوام سڑکوں پر ہونگے۔ 

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کا کہنا ہے کہ 30 نومبرکویوم تاسیس منانے سے پی پی پی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرادری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنے بیان میں کہا کہ فسطائی حکومت نے ملتان میں جمہوری کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

یہ کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوف زدہ ہیں، جوکرنا ہے کرلیں، 30 نومبرکو پی ڈی ایم قائدین کے ہمراہ اپنا یوم تاسیس منانے سے پی پی پی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن ) پنجاب کے صدررانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ نفرت کی آگ میں جل رہاہے ، آگ لگی تو سب اس کی لپیٹ میں آجائیں گے۔

تازہ ترین