آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد کی والدہ کورونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کر گئیں۔

اپنی والدہ کے انتقال سے متعلق انھوں سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ میں آج اپنی دنیا، روشنی، امید، طاقت اور حوصلے سے محروم ہوچکا ہوں۔ 

آسٹریلوی اسپنر کا کہنا تھا کہ میری دریا دل اور بہت پیار کرنے والی والدہ کو کھو دیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ان کی والدہ علیل تھیں اور کوویڈ-19 کا شکار ہوگئیں تھیں۔

گلیڈی ایٹرز کے اسٹار نے اپنے مداحوں سے درخواست کی وہ اپنی دعاؤں میں انھیں یاد رکھیں۔

اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے درخواست کی کہ اپنا اور اپنے پیاروں کا خاص خیال بھی رکھیں۔ 


کھیلوں کی خبریں سے مزید