• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی جبری برطرفی قبول نہیں،علامہ راشد سومرو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ نے پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کی حالیہ جبری برطرفی کے فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے، جےیوآئی کے صوبائی سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو ، مولانا عبد الکریم عابد، محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث، سمیع الحق سواتی ، مولانا امین اللہ اور شرف الدین اندھڑ نے کہا کہ اسٹیل مل کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ملازمین کی جبری برطرفی کسی صورت قبول نہیں، ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے سے واضح ہوگیا کہ انصاف اور روزگار دینے کے دعویدار حکمران مزدور دشمن ہیں،عوام کو روزگار دینے کے جھوٹے وعدے کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت اب لوگوں سے روزگار چھیننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

تازہ ترین