• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ شاہینز کا میچ ملتوی یا ری شیڈول کردے، پی سی بی

کراچی(عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم آئسولیشن میں ہے اور اسے ایک ہفتہ گذرنے کے بعد بھی پریکٹس اور باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔ ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ نیوزی لینڈ کو ای میل میں لکھا ہے کہ دس دسمبر کو کوئنز ٹاون میں ہونے والے پاکستان شاہینز کے چار روزہ میچ کو ملتوی، یا ری شیڈول کیا جائے۔ کرکٹرز میچ کے لئے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے لئے نئی تاریخ کے اعلان کا انحصار نیوزی لینڈ میں گرائونڈ ،کھلاڑیوں کی دستیابی اور لاجسٹکس مسائل پر ہے۔

تازہ ترین