• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بار کونسل انتخابات،غیر حتمی نتائج کا اعلان‘ 4 امیدوار کامیاب

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پنجاب بار کونسل کے انتخابات کی گنتی مکمل ہونے کے بعد کامیاب ہونے والے امیدواروں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق ملتان سے جعفر تیار بخاری نے 2303 ، خواجہ قیصر بٹ نے 2201، رانا طفیل نون نے 2153، چوہدری دائود وینس نے 2095 ووٹ حاصل کئے، وہاڑی سے رائو شیراز نے رانا نے 1679، چوہدری شفقت علی نے 1679، خانیوال سے سجاد ڈانگرہ نے1917، ملک طارق نوناری نے 1626 جبکہ لودھراں سے رانا اقبال نے1857 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
تازہ ترین