• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: شیخ ایّاز

متّرجم: انور ندیم ؔ علوی

صفحات: 160،قیمت: 500 روپے

ناشر: زربفت پبلی کیشنز، اُردو بازار، لاہور۔

سندھ دھرتی کے ایک قابلِ فخر سپوت اور فرزند، شیخ ایّاز نے اپنے نام اور کام سے ہر صاحبِ علم اور روشن فکر شخص سے تحسین و عقیدت وصول کی ہے۔ جبر، گھٹن اور استحصال کے خلاف بُلند ہونے والی حق گوئی کی اس آواز کی گونج پورے برِّصغیر میں سُنائی دی۔ شخصیت کی کئی جہتیں رکھنے والے شیخ ایّاز نے سیاسیات، سماجیات، سندھ کی تاریخ اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کے ’’شاہ جو رسالو‘‘ کا منظوم ترجمہ کرنے کے علاوہ سندھی، اُردو زبانوں میں نثری اور شعری تخلیقات پیش کیں۔ 

انور ندیم ؔ علوی خود بھی ایک متحرّک اور بیدار مغز انسان ہیں۔ شعر و ادب سے گہری وابستگی یوں ہے کہ شاعری کو اظہار کا ذریعہ بھی بنایا ہے۔ ’’تاج سجے تعزیروں کے‘‘شیخ ایّاز کے کلام کا منظوم ترجمہ ہے اور سچ بات یہ ہے کہ منظوم ترجمہ پڑھ کر کہیں یہ احساس نہیں ہوتا کہ ہم شاعری کا مفہوم منظوم ترجمے کی شکل میں پڑھ رہے ہیں۔ یہ انور ندیم ؔ علوی کی دونوں زبانوں پر مہارت اور اُن کی تخلیقی اُمنگ اور اُپج کا پُختہ اظہار ہے۔

تازہ ترین