• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبصورتی کی بنا پر3 ارب 60 کروڑ روپے کمانے والے کتے کے چرچے

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین نے انٹرنیٹ پر کمانے والے جانوروں کی ایک فہرست جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورتی کی بنا پر 3 ارب 60 کروڑ روپے کمانے والے کتے کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر کمائی کرنے والے جانوروں کے اپنے انسٹاگرام پر اکاؤنٹس ہیں جہاں انہیں کروڑوں لوگ فالو کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ان جانوروں کے مالکان سے رابطہ کرتی ہیں اور اپنی مصنوعات کی تشہیری پوسٹس کرواتی ہیں۔اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو 1کروڑ سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے اور اس کا مالک ایک تشہیری پوسٹ کے 45ہزار ڈالر (تقریباً 74لاکھ 15لاکھ روپے) لیتا ہے۔واضح رہے کہ اس فہرست کے مطابق سب سے زیادہ کمانے والا ’جف پوم‘ ہے جو ایک ننھا سا کتا ہے۔

تازہ ترین