• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفراللّٰہ جمالی کی میت راولپنڈی سے جیکب آباد پہنچادی گئی


سابق وزیراعظم میر ظفراللّٰہ خان جمالی کی میت راولپنڈی سے جیکب آباد ایئرپورٹ پہنچادی گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میر ظفراللّٰہ خان جمالی کی میت جیکب آباد ایئرپورٹ سے روجھان جمالی کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ میر ظفراللّٰہ جمالی کی نمازجنازہ آج شام 4 بجے روجھان جمالی میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم اور بلوچستان کی نامور سیاسی شخصیت میر ظفرﷲ خان جمالی انتقال کر گئے۔ سینیٹر ثناء جمالی نے اپنے نانا اور سابق وزیر اعظم ظفرﷲ جمالی کے انتقال کی تصدیق کی۔


میر ظفرﷲ جمالی گزشتہ کئی دن سے اے ایف آئی سی میں زیر علاج تھے اور گزشتہ 3 دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

قومی خبریں سے مزید