• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہیں زمین پر جنت کے ٹکڑے مل گئے ہیں۔

جیو ڈرامہ سیریل ’ خوب سیرت‘ کی اداکارہ نمرہ خان نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلکیشن انسٹا گرام پر ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔


نمرہ خان کی جانب سے پوسٹ کی گئیں سیلفی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی ٹھنڈے علاقے میں موجود ہیں اور اُن کے چاروں طرف صرف برف باری ہی نظر آ رہی ہے، اس خوبصورت جگہ پر نمرہ خان خوب انجوائے کرتی نظر آ رہی ہیں اور ساتھ میں ویڈیو بھی بنا رہی ہیں۔


نمرہ خان نے ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہوئے جگہ کا نام تو نہیں بتایا ہے مگر اُن کی دونوں ویڈیوز کے کیپشن دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ برف باری کے حسین نظاروں سے کافی محظوظ ہو رہی ہیں اور ان نظاروں کو جنت کا ٹکڑا کا قرار دے رہی ہیں۔

نمرہ خان نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے ’زمین پر کوئی جنت نہیں ہے مگر یہ نظارے جنت کے کچھ ٹکڑے ہیں۔‘ 

تازہ ترین