• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: کسٹم اور ٹریفک پولیس کے چھاپے، 54 گاڑیاں ضبط

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کسٹم اور ٹریفک پولیس نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران 54 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ قبضے میں لی گئی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں زیادہ تر لگژری ہیں۔

کسٹم حکام کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ یہ کارروائیاں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی گئی جن کے دوران 54 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لی گئیں۔


کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جن میں لینڈ کروزر، بی ایم ڈبلیو، مارک ایکس سمیت دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسٹم اور پولیس حکام کی جانب سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

تازہ ترین