آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

13 دسمبر کو لاہور میں مثالی جلسہ ہوگا، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ  13 دسمبر کو لاہور میں مثالی جلسہ ہوگا۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے  قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  ایک ایسی حکومت کا سامنا کررہے ہیں جو فاشزم کی مثال ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  عمران خان کے ساتھ جو لوگ شامل ہوگئے ہیں وہ سب دھل گئے، عمران خان نے سوائے چور چور کے ڈھائی سال میں کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان نے گذشتہ دنوں مہنگائی کا نوٹس لیا اب مہنگائی بے قابو ہوگئی۔


قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  ہم خطرات کے باوجود باہر نکلے ہیں ملک بحران کا شکار ہورہا ہے، ہم ہر حال میں اس حکومت کے خلاف حتمی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  سیاست میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا غلط ہے؟  آئین کے مطابق ملک کو چلانے کے معاملے پر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو زبان وزیراعظم اور وزراء استعمال کررہے ہیں اس سے سیاست گندی ہورہی ہے، مارچ کا فیصلہ ہوا تو قیادت کے ساتھ ہیں، جبکہ  استعفوں کا فیصلہ قیادت نے کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید