پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما قمر زمان کائرہ کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر نے سیاسی رہنماوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔
قمر زمان کائرہ کے پرسنل سیکرٹری کے مطابق قمر زمان کائرہ میں کورونا کی علامات نہیں ہیں تاہم انہوں نے بخار ہونے پر تین دن قبل ٹیسٹ کروایا تھا ۔
نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ قمر زمان کائرہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، انشااللہ قمر زمان کائرہ جلد ٹھیک ہو کر دوبارہ جیالوں کے درمیان ہوں گے۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ تمام جیالے بھی قمر زمان کائرہ کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس ایک بار پھر پاکستان میں سر اٹھانے لگا ہے، اموات میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر عالمگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔