• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاملہ کسانوں اور حکومت کے درمیان ہے، کوئی بیچ میں نہ آئے، سنی دیول

بالی وڈ اداکار اور بی جے پی کے رہنما سنی دیول نے بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج سے متعلق کہا ہے کہ میں پوری دنیا سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ معاملہ ہمارے کسانوں اور حکومت کے درمیان ہے، ان کے درمیان مت آئیں کیونکہ دونوں فریقین کو مذاکرات کے بعد اسکا حل مل جائے گا۔

سنی دیول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ موجودہ صورتحال سے بہت سے لوگ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور وہ مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ ایسے لوگ کسانوں کے بارے میں نہیں سوچ رہے، ان کے اپنے مقاصد ہوسکتے ہیں۔

سنی دیول کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی سیاسی جماعت اور کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری حکومت ہمیشہ کسانوں کی بھلائی سوچتی ہے۔ یقین ہے کہ کسانوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد حکومت اس معاملے میں بہتری یقینی بنائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج مسلسل 11ویں روز بھی جاری ہے۔ تین نئے زرعی قوانین کی منسوخی کا مطالبہ نہ مانے جانے پر کسانوں نے 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال اور احتجاج مزید تیز کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

تازہ ترین