• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ ہمدان ’برج خلیفہ‘پر چڑھ گئے، ویڈیو وائرل


دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی برج خلیفہ پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان نے سمای رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر برج خلیفہ پر چڑھنے کے بعد ویڈیو شیئر کی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔


’ویڈیو میں دبئی کے ولی عہد شہزادہ برج خلیفہ کے بالکل اوپر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں شیخ ہمدان نے کیمرے کے ذریعے بلندی سے نیچے کی جانب دبئی کا خوب صورت منظر دکھایا۔