• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے مداحوں سے سوال کیا کہ بتائیں کہ وہ کیا ڈبنگ کررہی ہیں، اب صبا نے اس سوال کا جواب خود ہی دیتے ہوئے مداحوں کی مشکل حل کردی۔


صبا قمر نے انسٹاگرام پر مائیکروفون کے سامنے بیٹھے ایک تصویر شیئر کی اور مداحوں سے مشکل سوال کر کے انہیں بھی مشکل میں ڈال دیا تھا۔


صبا قمر کی پوسٹ پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جواب دینے کا تانتا بندھ گیا جس کے بعد انہوں نے خود ہی بتایا کہ وہ اپنی نئی ویب سیریز کیلئے ڈبنگ کررہی ہیں۔

انہوں نے نادیہ افغن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی ویب سیریز ’مان جاؤ گی‘ کیلئے ڈبنگ کروارہی ہوں۔‘

تازہ ترین