مینار پاکستان پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسےکےلیے مریم نواز کی قیادت میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ریلی نکالی گئی ریلی کے دوران مسلم لیگ نون کی نائب صدر لاہور کی روایتی کڑاہی سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔
لاہور میں 13 دسمبر کو اپوزیشن کے جلسے کے لیے عوامی رابطہ مہم کے دوران مریم نواز ریلیکی قیادت کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی لکشمی چوک کے روایتی بٹ کڑاہی ہوٹل پہنچیں۔
مریم نواز نے شام کے وقت لاہور میں کھانوں کے لیے مشہور لکشمی چوک پہ واقع بٹ کڑاہی پہ جا کر کھانا کھایا۔
اپنے روایتی ذائقے کے باعث کڑاہی کے ہوٹل پر مریم نواز نے مریم اورنگزیب، پرویز رشید، محمد زبیر اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ کڑاہی کھائی۔
بعدازں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انہوں نے کڑاہی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کمال کڑاہی تھی۔‘
مریم نواز کی کھانا کھانے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کی جا رہی ہے۔