• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا میڈیکل ٹیسٹ دینے والے طلبہ کے تحفظات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیکل ٹیسٹ دینے والے طلبہ کے تحفظات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں پر زور دکھانے والی حکومت ڈیڑھ لاکھ طلبہ کی جان سے کیوں کھیل رہی ہے؟

مریم نواز نے کہا کہ 29 نومبرکو میڈیکل ٹیسٹ لینے پراصرار سے طالبعلم اور ان کے اہل خانہ پریشان ہیں، طلبہ کو خدشات ہیں کہ وہ خود، والدین اور گھر والوں کو کورونا میں مبتلا کرنے کاباعث نہ بن جائیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ تعلیمی ادارے بند، اپوزیشن جلسوں پرشور لیکن حکومت یہ ٹیسٹ لینے پر راضی ہے، یہ تضاد کیوں؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میڈیکل کے طالبعلم اپنا قصور پوچھ رہے ہیں کہ 29 نومبرکو ہی انہیں ٹیسٹ پر کیوں مجبور کیا جارہا ہے؟

تازہ ترین