• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان میں خاتون نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی


آسٹریلوی شہر کوئنز لینڈان دنوں خوفناک طوفان کی لپیٹ میں ہے، نیو ساؤتھ ویلز گزشتہ ہفتے طوفانی بارشوں اور خوفناک طوفان کی زد میں رہا۔

طوفان سے متاثر شہری اپنی جائیداد اور قیمتی املاک کے ساتھ اپنی زندگی بچانے میں مصروف عمل ہیں لیکن ایک خاتون کو بیئر کو بچانے کے لیے اپنی جان کی پرواہ نہ کی اور طوفانی لہروں میں بیئر کو ڈرم کو بچانے نکل پڑی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں اور ایسے میں خاتون بیئر کے دو ڈرم بچانے کے لیے پانی میں چلی جاتی ہے اور گرتی پڑتی انہیں بچانے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ نیو ساؤتھ ویلز میں طوفان کے باعث سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے اور بیشتر علاقہ مکین گھروں میں محصور ہیں جبکہ 100 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین