• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیلیں مسترد کردیں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے صوبائی ملازمین کے متعلق حکومت پنجاب کی اپیلیں مسترد کردیں۔

پنجاب حکومت نے 15صوبائی ملازمین سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کررکھی تھیں جو آج مسترد کردی گئیں۔

سپریم کورٹ کا 12صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت کا وقت اور پیسا غیر ضروری طور پر ریٹائرڈ ملازمین کے پیچھے بھاگنے میں صرف نہ ہو۔


عدالت عظمیٰ نےاپنے فیصلے میں کہا کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے 2 سال بعد محکمانہ کارروائی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی ریٹائرمنٹ کے 2 سال کے اندر مکمل کرنا لازمی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے مطابق پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی 2 سال میں مکمل کرنا لازمی ہے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا کہ حکومت مستقبل میں ریٹائرڈ ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی 2 سال کے اندر یقینی بنائے۔

تازہ ترین