• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار سے متعلق ایسی بدزبانی عظمیٰ بخاری ہی کرسکتی ہیں، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار سے متعلق ایسی بدزبانی صرف عظمیٰ بخاری ہی کرسکتی ہیں۔

فردوس اعوان نے عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی غلامی کا طوق عظمی بخاری کے گلے میں با لکل فٹ آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے چند سکوں سے عظمیٰ بخاری بھی مستفید ہوئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے استفسار کیا کہ شریف خاندان کی ٹی ٹیز کے معاملے پر عظمیٰ بخاری ناجانے کیوں چپ سادھ لیتی ہیں؟


ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹیز کے حوالے سے وعدہ معاف گواہان کے بیانات شریف خاندان کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

فردوس اعوان نے مزید کہا کہ عظمیٰ بخاری کو راجکماری کی کنیز دوم کا درجہ مبارک ہو، ان کی حیثیت پنکچرڈ سٹیپنی کی سی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار جیسے شریف النفس انسان کا وزیراعلیٰ بننا شاہی خاندان کو ہضم نہیں ہو رہا، لیگی لیڈروں کو خواب میں بھی کرسی ہی نظر آتی ہے جو ان کو اب نہیں ملے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ آل شریف کو قومی خزانے کو نقب لگاتے ہوئے شرم نہ آئی، عظمیٰ بخاری کو عثمان بزدار پر تنقید سے پہلے نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے فرنٹ مینوں کی بات کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار حکومت نے صوبہ بھر کے عوام کے لیے فلاحی اور ترقیاتی منصوبے دیے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے پسماندہ علاقے کے عام آدمی کو وزیراعلیٰ بنایا جبکہ شریف خاندان نے تمام عہدے اپنے گھر کے افراد میں بانٹے۔

انہوں نے کہا کہ قوم آپ کی حب الوطنی کو خوب جانتی ہے، ریمنڈ ڈیوس کے وکیل کی اولاد سے شرانگیزی کے علاوہ اور کیا توقع کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین