• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کسانوں کا احتجاج: اہم راستے بند، سپریم کورٹ کا حکومت کو نوٹس

بھارت میں مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ ادھر نئی دلی میں بھارتی سپریم کورٹ نے اہم راستے بند ہونے پر حکومت کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ نے کسان یونین اور حکومتی نمائندوں کی مذاکراتی کمیٹی بنانےکی تجویز بھی دی ہے۔ 

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ کسانوں کا احتجاج بہت جلد قومی مسئلہ بن جائے گا، لگتا نہیں ہے کہ حکومت یہ مسئلہ حل کر پائے گی۔

سپریم کورٹ آف انڈیا کا کہنا تھا کہ عدالت اس مسئلے پر فریقین کی نمائندہ مذاکراتی کمیٹی  بنانا چاہتی ہے۔ 


یاد رہے کہ راستے بند ہونے پر وکلا اور طلبا نے سپریم کورٹ میں 3 درخواستیں دائر کی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ درخواستوں پر باقاعدہ سماعت کل ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارتی کسانوں نے 21 روز سے دلی کے سرحدی راستوں پر دھرنا دیا ہوا ہے۔

تازہ ترین