• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی وزیر، محسن داوڑ اور منظور پشتین کے خلاف سہراب گوٹھ تھانہ میں مقدمہ درج ہے

 علی وزیر، منظور پشتین اور محسن داوڑ کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں مقدمہ درج ہے،  مقدمہ سات دسمبر کو تھانہ سہراب گوٹھ میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق  علی وزیر اور دیگر نے 6 دسمبر کو سہراب گوٹھ پر جلسے میں خطاب کیا تھا، جلسے کے منتظمین نے پیشگی اجازت بھی حاصل نہیں کی تھی۔

 متن میں کہا گیا ہے کہ جلسہ میں مقررین نے افواج پاکستان، رینجرز اور دیگر اداروں کے لیے نفرت انگیز الفاظ استعمال کئے۔

ایف آئی آر کے مطابق  مقررین نے شرکاء کو تقریروں کے ذریعے نقص امن عامہ پر بھی اکسایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں علی وزیر کی گرفتاری کے لئے کے پی کے پولیس خط لکھا گیا، جبکہ کراچی کی پولیس پارٹی خیبر پختو نخوا میں موجود ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  علی وزیر کو کل پشاور کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

تازہ ترین