اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے جعلی بنک اکائونٹس کیس کے ملزمان ڈاکٹر ڈنشا اور جمیل بلوچ کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران نیب کو دوہفتوں کے اندر تمام ملزمان کیساتھ یکساں سلوک کرنے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات اورملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پالیسی جمع کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر نیب عدالتی احکامات کے حوالے سے پیشرفت دکھانے میں ناکام رہا تو آئندہ سماعت پر چیئرمین نیب ذاتی طور پر پیش ہوں، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ احتساب کیلئے تحقیقات کرنا نیب کا اختیار جبکہ شہریوں کی آزادی اور بنیادی حقوق کا تحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے،20 ماہ سے ایک شخص جیل میں بندہے جبکہ نیب کی جانب سے مرکزی ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی ہی نہیں کی گئی ،نیب کے ایسے رویے کی وجہ سے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے۔