• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ماڈل نے سجل علی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

بھارت کی معروف ماڈل سونم باجوہ نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سونم باجوہ نے کہا کہ میں سجل علی کی بہت بڑی پرستار ہوں۔

انٹرویو کے دوران سونم باجوہ سجل علی کی قابلیت اور صلاحیتوں کی معترف دکھائی دیں۔


میزبان کے سوال کہ آپ سجل کی ہر پوسٹ پر کمنٹ کرتی ہیں کے جواب میں سونم باجوہ نے برملا اعتراف کیا کہ کیونکہ میں اُن کی بہت بڑی مداح ہوں، اور دنیا میں سجل جیسا کوئی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سجل غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ہیں اور مجھے اعتراف کرتے ہوئے بالکل بھی شرمندگی محسوس نہیں ہورہی کہ میں ایک پاکستانی اداکارہ کی تعریف کررہی ہوں۔

سونم باجوہ نے بتایا کہ وہ سجل کی ایکٹنگ سے بہت کچھ سیکھتی ہیں، انہوں نے سجل کو موجودہ دور کی بہترین اداکارہ بھی قرار دیا۔

تازہ ترین