• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی نے زندگی میں فنکاروں کی اہمیت بتادی

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے زندگی میں فنکاروں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ایک فکر انگیز پیغام شیئر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجل علی نے اپنی ایک اسٹوری میں فنکاروں کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔

سجل نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ اگر آپ فنکاروں کو بیکار سمجھتے ہیں تو ذرا از خود تنہائی موسیقی ، کتابوں، نظموں ،فلموں اور پینٹنگ کے بغیر گزار کر دکھائیں۔

واضح ریے کہ کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر دنیا کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے گھروں پر از خود تنہائی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

فنکاروں کی جانب سے مخلتف اقوال اور روزمرہ زندگی کی مصروفیات بڑی تعداد میں مداحوں کے ساتھ شئیر بھی کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین