• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی آفتاب شیرپاؤ سے اہم ملاقات، بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کی دعوت


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن اتحاد میں شامل قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب خان شیر پاؤ کی رہائش پہنچ گئے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو، اپوزیشن اتحاد میں شامل آفتا ب شیر پاؤ کی چائے دعوت پر ان کے گھر پہنچے۔

بلاول بھٹو اور آفتاب شیرپاؤ کی ملاقات خوشگوار رہی، اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


پی پی چیئرمین نے آفتاب شیر پاؤ کو 27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

دونوں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے اپوزیشن کی تحریک کو مزید موثر انداز میں چلانے پر بھی گفتگو کی۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور سینئر سیاستدان نیئر بخاری بھی موجود تھے۔

تازہ ترین