حکومت سندھ نے کرمنل کیسز میں محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنے والے 317 افسر و ملازمین کا ریکارڈ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادیا ہے۔
صوبائی حکومت نے مختلف کرمنل مقدمات سے جڑے ان افسران کا ریکارڈ عدالتی حکم پر جمع کرایا ہے۔
جیو نیوز نے کرمنل کیسز اور محکمانہ کارروائیوں کا سامنا کرنے والے سرکاری افسران اور ملازمین کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔
سندھ حکومت نے عدالتی حکم کے باوجود 3 محکموں کا مکمل ریکارڈ جمع کرانے سے گریز کیا ہے۔
صوبائی حکومت نے محکمہ صحت، بلدیات، اسکول ایجوکیشن کے محکمے میں موجود کرمنل مقدمات کے حامل افسران اور ملازمین کا ریکارڈ جمع نہیں کرایا ہے۔
دستاویزات کے مطابق کرمنل ریکارڈ رکھنے والے 126 افسران تاحال مختلف محکموں میں تعینات ہیں۔