وفاقی حکومت نے کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کمیٹی کی تشکیل نو کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ای سی ایل کمیٹی میں وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی شامل کرلیا ہے۔
حکومتی ای سی ایل کمیٹی میں پہلے وزیر قانون، مشیر داخلہ اور سیکریٹری داخلہ شامل تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اس کمیٹی کی تشکیل میں موجود نقص کی نشاندہی کی تھی۔
ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو سے وزیرداخلہ کا عہدہ مزید بااختیار ہوگیا ہے۔
کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی ملک کے اندر اور باہر جانے والوں پر پابندی لگانے اور ہٹانے کا اختیار رکھتی ہے۔