وزیر داخلہ شیخ رشید سے متحدہ عرب امارات کے سینئر وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے ۔
امارتی وزیر نے شیخ رشید کو پاکستان کا وزیر داخلہ بننے پر مبارک باد دی ۔
شیخ نہیان نے شیخ رشید سے گفتگو میں کہا کہ آپ وزیر داخلہ بننے کے مستحق تھے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے مبارک باد دینے اور نیک خواہشات پر امارتی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی شیخ رشید کو وزیر داخلہ بننے پر مسرت کا اظہار کیا تھا ۔
رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید سے وزارت ریلوے واپس لے کر انہیں وزارت داخلہ سپرد کی ہے۔