آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی ائی اے کی موسم سرما کے لئے خصوصی پیشکش

قومی ایئرلائن پی ائی اے نے موسم سرما کے لئے خصوصی پیشکش متعارف کرادی ہے۔

پی آئی اے نے موسم سرما میں مسافروں کی سہولت کیلیے اہم اعلان کیا ہے۔

 پی ائی اے حکام کے مطابق پی آئی اے نے اندرون ملک 21 اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اضافی پروازیں 25 دسمبر سے31 دسمبر تک چلائیں جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ  پروازیں کراچی لاہور اور اسلام آباد کے درمیان آپریٹ کی جائیں گی۔

 کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان یکطرفہ کرایہ 7ہزار 800 روپے ہوگا، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ریٹرن ٹکٹ 15 ہزار 600 روپے کا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید