وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے سے متعلق یورپی یونین، ایاسا اور ایاٹا کے تحفظات پر کام کرلیا ہے، اور ان کے اطمینان کا خط بھی آگيا ہے۔
ٹیکسلا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ انہوں نے ہمارے اقدامات پر 97 اعشاریہ 6 فیصد اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سے متعلق یورپی یونین کے خدشات دور کردیئے ہیں۔
غلام سرور خان نے کہا کہ پی آئی اے میں آٹھ نئے طیارے شامل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نیب قوانین میں ترمیم چاہتی ہے، پی ڈی ایم کی چیخ و پکار سے احتساب نہیں رکے گا۔
وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پیپلز پارٹی کے اکثر لوگ اور مسلم لیگ ن کے اندر ایک گروپ بھی استعفیٰ نہیں دے گا۔