سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو قبل از وقت الیکشن کمیشن کا رکن بنانے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن پاکستان اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں عام لوگ اتحاد اور جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کی جانب سے ریٹائرڈ ججز کو قبل از وقت الیکشن کمیشن کا رکن بنانے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کی۔
جسٹس وجیہہ الدین احمد نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا بائی پاس کیا گیا،دو ارکان ریٹائر ہوچکے ان سے بھی پیسےواپس لئے جائیں۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ججز اور سرکاری افسران ریٹائرمنٹ کے دو سال بعد تک کوئی سرکاری عہدہ نہیں لے سکتے۔
2016میں چاروں صوبوں میں ارکان کی تقرری پرالیکشن کمیشن کیخلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔