• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنڈ نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دے دیا


ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دے دیا۔

 ایک بیان میں ایمنڈ نے وزیر اعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری سمیت سیاسی قائدین سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کی صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لیں۔

ایمنڈ نے جاری بیان میں کہا ادارتی پالیسیوں کی ناپسندیدگی کے باعث بعض میڈیا اداروں کے اشتہارات بند کرکے اُنہیں کاروباری نقصان پہنچانے کے سلسلے کا آغاز ہوا ہے، جس سے میڈیا کا ادارے اور صحافی براہ راست متاثر ہوں گے۔پیمرا ربر اسٹیمپ کے طور پر کام کررہا ہے جو ٹی وی چیلنز کو دباؤ میں لانے کے لیے ہر روز غیر قانونی نوٹسز جاری کررہا ہے۔

ایمنڈ نے صحافیوں کیخلاف مقدمات کے قیام اور انٹرنیٹ کی بندش پر بھی تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ اخلاقی اور قانونی پابندیوں کی آڑ میں صحافیوں خلاف نوٹسز جاری کرنے اور مقدمات قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ انٹرنیٹ سروسز کی بندش، تعطل اور سوشل میڈیا ایپس میں خلل سے صحافی اور میڈیا کے ادارے براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید