• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صائم بڑے اسٹار بننے جارہے ہیں، پونٹنگ کی ویڈیو پھر سامنے آگئی


آسٹریلیا کے سابق کپتان اور دو مرتبہ ون ڈے فارمیٹ کے ورلڈ کپ چیمپئن رکی پونٹنگ نے صائم ایوب کو مستقبل کا بڑا اسٹار قرار دے دیا۔ 

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں صائم ایوب کی شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی نے رکی پونٹنگ کی مئی 2024 کی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ 

رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ میں نے آسٹریلیا کے گزشتہ سیزن میں صائم ایوب کو بیٹنگ کرتے دیکھا، مجھے بہت اچھا لگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ سڈنی ٹیسٹ کھیلے تھے۔ میں اس وقت ان کو اتنا نہیں جانتا تھا، اب جبکہ میں کمنٹری کر رہا ہوں تو مجھے پلیئر کی معلومات اکٹھا کرنا اچھا لگتا ہے اور جاننا چاہتا ہوں کہ کون سا پلیئر کیا کر رہا ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ورلڈکپ فاتح کپتان کا کہنا تھا کہ پھر میں نے صائم کی کچھ پی ایس ایل کی اننگز دیکھیں۔ وہ مکمل بیٹر ہیں اور میرا خیال ہے کہ صائم بڑے اسٹار بننے جارہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید