• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارو گنگولی کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بھارتی بورڈ کے صدرسارو گنگولیکو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو سارو گنگولی کو دل کا دورہ پڑنے پر کولکتہ کے ووڈ لینڈ اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی صحت خرابی کے پیش نظر اینجیو پلاسٹی کردی ہے۔ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی جارہی ہے وہ مزید چند دن اسپتال میں گذاریں گے۔سارو گنگولی کی عمر 48 برس ہے،انھوں نے113 ٹیسٹ میچوں میں 7212 رنز اسکور کئے۔جولائی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے باعث انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھاپاکستانی ٹیم کے سبابق کپتان وقار یونس ،بھارتی کپتان ویرات کوہلی، وزیراعلیٰ ممبئی اور اجنکیا راہنے کی جانب سے سوشل میڈیا پر کنگولی کی صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

تازہ ترین