• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی بمباری سے غزہ سٹی میں 5 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی میں بمباری سے مزید 5 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 500 سے زیادہ ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امداد کے لیے کرم ابوسالم کراسنگ آج کھولنے پر رضامند ہوگیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے ساتھ کرم ابوسالم کراسنگ کھول رہے ہیں، کرم ابوسالم کراسنگ پر مصر سے آنے والے امدادی ٹرکوں کی چیکنگ جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے کرم ابوسالم کراسنگ کو اتوار کو بند کردیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنس آج اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار کے مطابق غزہ میں پانی کی فراہمی ،مواصلاتی رابطے اور امداد کی ترسیل کیلئے ایندھن آج ختم ہو جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید