• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، جنرل بابر افتخار


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان کے راولپنڈی جانے سے متعلق بیان کے بارے میں سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی، وہ آنا چاہتےہیں تو آئیں، ان کی دیکھ بھال کریں گے، چائے پانی پلائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج پر جس قسم کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ان میں کوئی وز ن نہیں، فوج پر الزامات اچھی بات نہیں، ان پر تشویش ضرور ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، حکومت نے فوج کو الیکشن کروانےکا کہا، جو پوری دیانت داری سے کروائے گئے، کسی کو الیکشن پر شک ہے تو ادارے موجود ہیں، ان سے رجوع کیا جائے۔


میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ فوج کو نہ سیاسی معاملات میں آنے کی ضرورت ہے، نہ گھسیٹنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

تازہ ترین