آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عوام کا سیلاب نالائق حکمرانوں کو بہا کر لے جائیگا، فضل الرحمان


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس ناجائز حکمران سے واسطہ پڑا ہے جس نے قوم کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا ہے۔

فضل الرحمان نے بٹ خیلہ  میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنا حق ضرور واپس لے گی۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان نے کہا کہ  عوام کا سیلاب نالائق حکمرانوں کو بہاکر لے جائیگا،  قوم اپنی امانت واپس لیکر رہے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  اس حکومت نے قوم پر ناجائز طریقے سے ڈاکا ڈالا ہے، ناجائز حکمران سے واسطہ ہے، جس نے ووٹ چوری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آج ملک میں جمہوریت نہیں ہے، قوم کو جھوٹ بولا کہ شہیدوں کےخاندان سے ملنے گیا ہوں۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہوگئی ہے،  ملک کی معیشت بی آرٹی کی طرح تباہ ہو گئی ہے،  بنی گالا کو قانونی بنایا جارہا ہے۔

سر براہ پی ڈی ایم نے کہا کہ  ایسے حکمرانوں کو سہارا دینا بڑا جرم ہے،  دوائیوں میں 400 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ  فارن فنڈنگ کیس کیوں لٹکایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید