• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی سعد رفیق کیخلاف انکوائری بند کرنے کی سفارش


قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف مہنگے داموں ریلوے انجن خریدے جانے کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کر دی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف مہنگے داموں ریلوے انجن خریدے جانے کی انکوائری بند کرنے کی تفتیشی ٹیم کی سفارش چیئرمین نیب کو بھجوا دی ہے۔


نیب کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سعد رفیق کے خلاف انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دیں گے۔

تازہ ترین