لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت کے دوران سعد رفیق کو پیشی کے موقع پر کارکنوں کی تعداد میں کمی کرنے کی ہدایت کر دی۔
جج جواد الحسن نے ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق سے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث حالات خراب ہو رہے ہیں۔
جج کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ صاحب! آپ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی پر کارکنوں کی تعداد کم کریں۔
احتساب عدالت کے جج نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے بچنا اور ہر شخص کی صحت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے جج کو یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللّٰہ آئندہ پیشی پر متعلقہ لوگ ہی عدالت میں ہوں گے۔