• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ کترینہ کیف کی طویل عرصے بعد رقص کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

کترینہ کیف نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رقص کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنی آنے والی فلم ’ فون بھوت‘ کے رقص کے لیے ریہرسل کر رہی ہیں۔

پوسٹ کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ایک طویل عرصے بعد ہم رقص کر رہے ہیں۔


فلم میں کترینہ  کے ساتھی اداکار ایشان کھتر نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پنجیری پاور۔ ساتھ ہی انہوں نے بھوت کی ایموجی بھی شامل کی ہے۔

کترینہ کیف کی ویڈیو کو اب تک 2.2 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ اسی ویڈیو پر ساڑھے 4 ہزار سے زائد کمنٹس بھی لکھے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین