• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7سال میں سرکاری ریڈیو کو مکمل ڈیجیٹل کر دیا جائیگا، حکام

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ سرکاری ٹی وی میں نشر ہونے والے پروگرامز کی ویڈیو کوالٹی اچھی نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس ایک بھی ڈی ایس ایل آر کیمرہ نہیں ، سرکاری ریڈیو میں اپنی مرضی کے 749 افراد کو من پسند تنخواہوں پر بھرتی کیا گیا جن میں سے 255 افراد خونی رشتے دار تھے، کام ختم ہونے کے باوجود کنٹریکٹ میں توسیع کی جاتی رہی،کمیٹی کو بتایا گیا کہ آئندہ 7 سال میں سرکاری ریڈیو کو مکمل ڈیجیٹل کر دیا جائے گا۔ جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس کمیٹی چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کو سرکاری ریڈیو کے ملازمت سے فارغ کئے جانے والے ملازمین کے مسئلے پر بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری اطلاعات شاہیرا شاہد نے بتایا کہ پی بی سی مالی مسائل کا شکار ہے، اسی وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کیا گیا۔

تازہ ترین