• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوبہ ٹیک سنگھ: موٹروے پر کار کی ٹریلر سے ٹکر، 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹروے ایم فور انٹرچینج کے نزدیک شدید دھند کے باعث کار ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں بدقسمت خاندان کے 3 بچوں سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خیرپور سندھ کا رہائشی بدقسمت خاندان اسلام آباد میں اپنے کسی عزیز سے مل کر بذریعہ موٹروے ایم فور واپس خیرپور آ رہا تھا۔


ٹوبہ ٹیک سنگھ انٹرچینج کے نزدیک شدید دھند کے باعث ان کی کار سامنے جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 35 سالہ صائمہ 13سالہ مشرا، 9 سالہ حذیفہ اور 3 سالہ معصوم حفصہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں 39 سالہ زبیر اور 7 سالہ حمزہ شدید زخمی ہو گئے ہیں، شدید زخمیوں اور نعشوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔

تازہ ترین