• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں گھس کر ساس بہو کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) قطب پور کے علاقے میں ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے چالیس سالہ خاتون اورسولہ سالہ لڑکی کو زخمی کردیا،اہل علاقہ محلہ نے ملزم کو دبوچ کرتشدد کے بعد علاقہ پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیل کے مطابق چاہ قادری والا کی رہائشی ذکیہ بی بی زوجہ رزاق اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ علاقہ کا رہائشی ملزم ریاض اچانک گھر میں داخل ہوا اور پسٹل سے فائرنگ شروع کردی ،فائرنگ کی وجہ سے ذکیہ بی بی اور بہو عائشہ زوجہ ربنواز دونوں زخمی ہوگئی،فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ کے جمع ہونے پر ملزم ریاض کو اسلحہ سمیت دبوچ لیا جسے خوب دھلائی کے بعد علاقہ پولیس کے حوالے کیا گیا،پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ریسکیو1122نے طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ذکیہ بی بی اور عائشہ بی بی کے دائیں پاوں گولی سے زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
تازہ ترین