• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی تعلیمی ادارے20فیصد رعایت دینے کے ثبوت جمع کرانے کے پابند

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سندھCOVID19ایمرجنسی ریلیف ایکٹ 2020 کی سب سیکشن 3(2)(a) اور سیکشن 3 اور سندھ ہائیکورٹ کے11اگست کو جاری کردہ فیصلے کے تحت طلبہ و طالبات کو اپریل 2020تا ستمبر 2020 فیس میں فراہم کردہ 20فیصد رعایت کی رپورٹ بمعہ طلبہ و طالبات کی جانب سے مذکورہ 6 ماہ کے ادا کردہ فی وائوچر کی کاپی اور دیگر ثبوت کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے دفتر میں 7 دن کے اندر لازمی جمع کرادیں، اس سلسلے میں اسکولوں کو خطوط جاری کئے جاچکے ہیں، رپورٹ بمعہ ثبوت سات دن کے اندر جمع نہ کرانے والے اسکولوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

تازہ ترین