• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیت گینگ کے زیر حراست3ارکان ساتھیوں کی فائرنگ سےزخمی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ نیو ٹائون پولیس کی زیرحراست زبو خان ڈکیٹ گینگ کے تین ارکان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سےزخمی ہوگئے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق نیو ٹائون پولیس نے موٹر سائیکل سنیچنگ ، شاپس رابری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی زبو خان گینگ کو گرفتار کیا، گینگ کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پربرآمد گی و گرفتاری ملزمان کیلئے جاتے ہوئے ان کے ساتھی ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، کراس فائرنگ کے دوران ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے تینوں ملزمان زخمی ہو گئے،زخمی ہونے والے ملزموں میں عابد علی، زبیر خان اور عامر علی شامل ہیں۔زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے چار موٹر سائیکل ،چھینی گئی رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد ہوا۔ فائرنگ کرنے والے دو ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ۔
تازہ ترین