ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار روپے ہوگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 130 روپے اضافے سے 96 ہزار 880 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 9 ڈالر اضافے سے 1853 ڈالر فی اونس ہے۔