• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چور پارٹیوں میں میرٹ کا پیمانہ جتنا بڑا ڈاکو اتنا بڑا عہدہ، شہباز گل

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چور پارٹیوں میں میرٹ کا پیمانہ جتنا بڑا ڈاکو اتنا بڑا عہدہ ہے‘جب ایک ہی ڈنڈے پر تمام پارٹیوں کے جھنڈے لگ گئے تو سمجھیں حکمران ایماندار آیا ہے‘ شہباز شریف پر دھیلے کی نہیں اربوں کی کرپشن کے الزامات ہیں‘میاں مفرور کی کرپشن سے پردے گِر رہے ہیں‘نااہل لیگ مایوسی کے آخری درجے پر پہنچ چکی، کرپٹ پارٹی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے‘ سیاست میں زندہ رہنے کیلئے انہیں روز نئے پروپیگنڈا کی ضرورت ہوتی ہے۔بدھ کو اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جس خاندان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہ تھی وہ ملینز آف ڈالرز کے مالک ہیں‘ میاں مفرور اور کیلبری کوئین کے جھوٹوں نے درباریوں کی دوڑیں لگائی ہوئی ہیں۔صبح شام درباری جتھوں کی صورت میں وضاحتیں دیتے نظر آتے ہیں‘تجربہ کار سیاستدان کہلانے والوں کو اپنے لوگوں سے گالیاں پڑ رہی ہیں‘ درباری نااہل لیگ کا دفاع کرنے کی بھرپور مگر ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین